لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے، بشیر لوہار

لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے، بشیر لوہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) لوک گلوکار بشیر لوہار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے اور وہ لوک موسیقی کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ بشیر لوھار نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ لیجنڈ گلوکار عالم لوہار کے شاگرد ہیں۔اور ان کے سٹائل میں لوک موسیقی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کی ثقافت کی نمائندگی لوک سازوں اور گیتوں سے کر رہے ہیں اور پنجاب کی پہچان لوک تھیٹر پہ بھی پرفارم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں۔
ان کو اپنے وطن سے بے پناہ محبت ہے۔بیرون ملک جب لوگ انھیں پاکستان کے گلوکار کی حیثیت سے پہچانتے ہیں تو انھیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔بشیر لوہار نے کہا کہ وہ کئی دہائیوں سے لوک میلہ میں پرفارم کرتے ہیں۔ نوجوان نسل کو لوک موسیقی سے متعارف کرنے کے لئے وہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوک موسیقی کا مستقبل تابناک ہے اور وہ پرامید ہیں کہ اس شعبہ میں باصلاحیت گلوکار اپنی صلاِحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔بشیر لوہار نے کہا کہ کرونا کے باعث لوک گلوکار بھی بہت متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہماری حکومت فنکاروں اور گلوکاروں کی امداد کررہی ہے۔اس سلسلہ میں یقیناً لوک گلوکاروں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔اس سلسلہ میں لوک ورثہ کے پاس ملک بھر کے لوک گلوکاروں کا ڈیٹا موجود ہے۔اس لئے بہت آسانی سے سب فنکاروں اور گلوکاروں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کلچر -