نامور اداکارہ یشما گل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نامور اداکارہ یشما گل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ یشما گل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اداکارہ کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ 3 دن سے طبیعت کچھ ناساز تھی، علامات ظاہر ہونیپر ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ یشما گل نے تصدیق کی ہے کہ ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس حوالے سے ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔جاری پیغام میں یشما گل نے بتایا گیا ہے کہ 3 دن سے ان کی طبیعت کچھ خراب تھی جس کے بعد انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کرویا۔ اب ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔
جس کے مطابق ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، بس کرونا کی کچھ علامات ان میں ظاہر ہوئی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اب خود کو مکمل طور پر سب سے الگ کرتے ہوئے قرنطینہ کر لیا ہے۔

مزید :

کلچر -