معروف ماڈل ایان علی کا شوبز میں واپسی کا عندیہ

        معروف ماڈل ایان علی کا شوبز میں واپسی کا عندیہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف ماڈل ایان علی نے شوبز میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئی7 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرانی گاڑی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سنے ہیں جنہیں جلد مداحوں کے لئے ریلیز کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مداحوں کو یہ گانے بہت اچھے لگیں گے اور وہ ان گانوں پر گزشتہ 5 سال سے محنت کر رہی تھیں جنہیں ایک یا دو ہفتے میں ریلیز کردیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -