فلم انڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،،ہاشم بٹ

  فلم انڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،،ہاشم بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) شوبزانڈسٹری میں ابھی بھی پیسہ لگایا جا ئے توفلم انڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،اس کے سات ساتھہمیں انتہائی باصلاحیت، پیشہ ور اور قابل موسیقاروں، کیمرہ مینوں، لکھنے والوں اور ہدایت کاروں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سینئر اداکارہاشم بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کی آمد سے ہی فلمی صنعت میں تبدلی آئی ہے۔پڑھے لکھے لوگوں کے بغیرہم معیاری وکامیاب فلمیں نہیں بنا سکتے،ایک سوال کے جوا ب میں ہاشم بٹ نے کہا کہ فلموں کا بہترین معیار، ڈیجیٹل ساؤنڈ اور ماہرتکنیک کارہی شوبزانڈسٹری کوزوال سے عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -