حکومت ذخیر ہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرے،فنکار

  حکومت ذخیر ہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرے،فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ وائرس کے دوران بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور اس کے لئے عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی 2
۔عوام کو عمران خان اور ان کی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لیکن مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام انسان کا جینا محال ہورہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ غریب عوام سکون کا سانس لے سکیں۔ مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور اس کے لئے عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے تاکہ ان کی زندگیوں میں بھی سکون آ سکے۔ عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بڑی توقعات اور امیدیں وابستہ تھیں مگر جب سے تحریک انصاف بر سر اقتدار ائی ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہ چکا ہے ِ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کا برا حال ہے۔

مزید :

کلچر -