”چھلاوا“ میں کردار زندگی سے قریب تر تھی، اظفر رحمن

”چھلاوا“ میں کردار زندگی سے قریب تر تھی، اظفر رحمن

  

لاہور(فلم رپورٹر) اظفر رحمن نے بتایا کہ فلم ’چھلاوا‘ لڑکا،لڑکی اور ظالم سماج پر مبنی ایک رومانوی کہانی سے بھرپور فلم تھی۔ فلم میں یہ دکھایا گیا تھا کہ کس طرح یہ جوڑی جدو جہد کرکے اپنی فیملی کو شادی کے لئے مناتے ہیں۔ اظفر رحمن نے بتایا کہ اس فلم میں موسیقی، تفریح، طنز و مزاح اور رقص سارے ہی تڑکے ہیں۔”چھلاوا“ کی نمائش سے پہلے اظفر رحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں میرا کردار میری اصلی زندگی سے قریب تر تھایعنی فلم میں سمیر ایک پر جوش اور جذباتی انسان تھا۔ اگر وہ خوش ہے تو وہ خوش رہے گا اور اگر وہ دکھی ہے تو یہ بْری طرح جھگڑا لو ہو جاتا ہے۔ میرا یہ کردار بہت سی شخصیت پر مشتمل تھا۔

مزید :

کلچر -