ومبلڈن فاؤنڈیشن کا وائرس کے متاثرین کی امداد کا اعلان

ومبلڈن فاؤنڈیشن کا وائرس کے متاثرین کی امداد کا اعلان

  

لاہور(افضل افتخار)ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کورونا و ائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ اس کی انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کااعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ومبلڈن فاؤنڈیشن نے پوری دنیا کے وائرس متاثرین کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے اس حوالے سے ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ کھلاڑیوں کی زندگیاں خطرہ میں نہ ڈال سکیں جبکہ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 1.2 ملین ڈالر کی خطیر رقم پوری دنیا میں موجود وائرس کے متاثرین میں تقسیم کی جائے گی تاکہ ہم بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں اور امید ہے کہ اس امداد سے متاثرین کی مشکلات میں کمی ہوجائے گی کہا کہ یہ ایونٹ ٹینس کے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں سینکڑوں کی تعدا د میں کھلاڑی پوری دنیا سے شرکت کرتے لاکھوں شائقین اس ایونٹ سے محظوظ ہوتے ہیں منتظمین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں بلاتفریق یہ رقم وائرس متاثرین میں تقسیم ہوگی۔

اس وقت پوری دنیا میں وائرس کے مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ہم سب کو مل جل کر ہی ان کی امداد کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -