ساؤتھمپٹن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے انگلینڈکو شکست دے دی

  ساؤتھمپٹن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے انگلینڈکو شکست دے دی

  

ساؤتھمپٹن (نیٹ نیوز)کورونا وباء کے باعث چارماہ بعد کھیلے جانے والا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے عمدہ پرفارمنس سے اپنے نام کرلیا مہمان ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا اور میزبان ملک کے خلاف میچ کے ہر شعبہ میں عمدہ پرفارمنس دکھائی ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں بیٹسمین جرمین بلیک وڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 204 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 313 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جیت کے لئے کھیل کے پانچویں اور آخری روز 200 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو اس نے پورا کرکے سیریز کا پہلاٹیسٹ جیت لیا۔

میچ اپنے نام کرلیا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -