سابق کرکٹر عمر اکمل کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

سابق کرکٹر عمر اکمل کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر آج نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلہ میں دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت مؤخر کردی تھی۔ 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔