قومی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ میں 14 روزہ قطرنطینہ مکمل ہوگیا

      قومی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ میں 14 روزہ قطرنطینہ مکمل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ووسٹر (آئی این پی)انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کا 14روزہ قرنطینہ اتوار کو مکمل ہو گیا ہے اور قومی ٹیم آج ووسٹر سے ڈربی چلی جائے گی،جہاں کچھ دن ٹریننگ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم یکم اگست کو مانچسٹر رونہ ہوگی جہاں پہلا ٹیسٹ 5سے 9اگست تک اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میزبان انگلینڈ سے3ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ ووسٹر میں بائیو سیکیور ماحول میں قرنطینہ میں تھی جہاں اس نے پریکٹس کیساتھ پریکٹس میچز میں شرکت کی۔