دورہ انگلینڈ، شائقین کی عدم شرکت سے پاکستان ٹیم کو فرق نہیں پڑیگا: میانداد

            دورہ انگلینڈ، شائقین کی عدم شرکت سے پاکستان ٹیم کو فرق نہیں پڑیگا: ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں بغیر تماشائیوں کے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کوئی مشکلات پیش نہیں آئے گی کیونکہ اگر یہ سیریز پاکستان میں ہورہی ہوتی پھر ضرور فرق پڑتا البتہ انگلش کرکٹ ٹیم کو اس حوالے سے مشکل پیش آسکتی تھی مگر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے وہ بھی بغیر تماشائیوں کے کھیلنے کے عادی ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ٹیم کو یونس اور مصباح کی کوچنگ حاصل ہے اس لئے اب ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کھیل کامظاہر ہ کرنا چاہیئے امید ہے کہ پاکستانی ٹیم توقعات پر پورا اتریں گے کپتان اظہر علی اور بابر اعظم کیلئے سیریز ا یک بہت بڑا چیلنج ہے او ر اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس چیلنج سے کس طرح سے نمٹتے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بھی شہرت کمانے کا بہترین موقع ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -