دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم قرنطینہ مرکز میں تبدیل
کولکتہ(آئی این پی)بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے اسپتالوں میں رش کے باعث بھارت کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو رکھا جائے گا اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔