ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسسپانس یونٹ کی کارروائی، چور گینگز کے 38ملزمان گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی راشد ہدایت نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے38 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کار،17موٹرسائیکلیں،8 موبائل فونز اورہزاروں روپے نقدی برآمد کیں۔ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام331کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے28پسٹلز،3 رائفلز،ایک پمپ ایکشن،27 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران14 بوتلیں شراب اور حقہ شیشہ برآمد کیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے43افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ26ہزار250 موٹر سائیکلوں،758 گاڑیوں اور24ہزار484 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ181موٹر سائیکلوں،08 گاڑیوں اور187اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی 2گاڑیوں اور2موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر23، ہوائی فائرنگ میں 3،آتش بازی میں 2جبکہ ون ویلنگ میں ملوث41 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ11 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔