لاک ڈاؤن ایریاز میں 33 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں،جمیل ظفر
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفرنے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کوروناوائرس کے تناظر میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر 165 سے زائد جوان جبکہ سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں مختلف مقامات پر 33 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیاجس میں کیو آر ایف پولیس لائنز، ایلیٹ فورس، ڈولفِن سکواڈ، ریسکو 1122،اسپیشل برانچ، بم ڈسپوزل سکواڈ، سی ٹی ڈی اور کرائم سین یونٹ نے شرکت کی۔پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر آپریشن ونگ کے 177 جبکہ 20 ایلیٹ فورس کے جوان نے فائر پریکٹس کی۔جوانوں کو ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے 10،10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔قرنطینہ سنٹرز، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 130 سے زائد پلاٹون روانہ کیں گئیں۔جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 6ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مختلف پوائنٹس پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس فورس کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے پولیس لائنز و دیگر اہم دفاتر اور فیلڈ میں موجودجوانوں میں ماسک، سینٹائزر اور گلوز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔