لاہور پولیس کے شہریوں کومحفوظ بنانے اورسہولیات فراہمی کیلئے اقدامات جاری

  لاہور پولیس کے شہریوں کومحفوظ بنانے اورسہولیات فراہمی کیلئے اقدامات جاری

  

الا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس کورونا وباء سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے ساتھ سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ مخصوص اوقات میں شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کررہا ہے۔ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیربنک سکوائر مارکیٹ ماڈل ٹاؤن، منگل کوٹھا پنڈ، بدھ شادمان،جمعرات ڈیفنس اے، جمعہ ڈیفنس بی اور ہفتہ آر اے بازارفرائض سرانجام دے گا۔خدمت مراکز میں شہریوں کوایک ہی چھت تلے کریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت 14سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -