چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مصدق کے گھر سے5لاکھ30ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔باٹا پور میں ڈاکوؤں نے افضل کے گھر سے 3لاکھ70ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ماڈل ٹاون میں ڈاکوؤں نے منور حیات کے گھر گھس کر2لاکھ 50ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جہانگزیب کے گھر سے 1لاکھ80ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے فیصل کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے جمشید سے40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔نیو انارکلی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسین احمد سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے واحد سے17ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ مانگا منڈی اور ڈیفنس اے سے گاڑیاں اور کاہنہ۔شاہدرہ اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -