گجرات، 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

گجرات، 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات (بیورورپورٹ) گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے ریسکیو 15پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کنجاہ کے علاقہ موضع بٹر سے علی زین ولد مسعود احمد نے ریسکیو 15پر کال کرکے اطلاع دی کہ دو کس ٹریکٹر ٹرالی پر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کررہے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی چیک کیا تو وہاں پر لاؤڈ اسپیکر کی کوئی خلاف ورزی نہ ہورہی تھی بلکہ مذکورہ ٹریکٹرز پر ساؤنڈ سسٹم لگا ہی نہ ہوا تھا پولیس نے جب مزید چھان بین کی تو پتہ چلا کہ فون کالر علی زین اور ٹریکٹر ڈرائیور ز کے مابین معمولی توں تکرار ہوئی تھی جس کی وجہ سے علی زین مذکورہ نے ریسکیو 15پر جھوٹی اور بوگس اطلاع دیدی پولیس ٹیم نے کال جھوٹی اور گمراہ کن ثابت ہونے پرکالر علی زین کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -