سمبڑیال: جی ٹی روڈ پردکان میں ڈکیتی، ڈاکو نقدی قیمتی سامان لوٹ کر فرار

  سمبڑیال: جی ٹی روڈ پردکان میں ڈکیتی، ڈاکو نقدی قیمتی سامان لوٹ کر فرار

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)تھانہ بیگووالہ سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر مسلح ڈاکوؤں نے سرشام جی ٹی روڈ پر دکان مالک سے 2لاکھ روپے نقدی اورقیمتی سامان چھین لیا اورفرار ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ بیگووالہ سے چند فرلانگ فاصلہ پر جی ٹی روڈ پر واقع ماجد پلائی وڈ دوکان پر سرشام نامعلوم موٹر سائیکل سوار3مسلح ڈاکوؤں نے مالک دوکان ماجد ملک سکنہ تاثیر نگر(دبرجی چند سنگھ)کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بنا کر 2لاکھ روپے نقدی، قیمتی کلائی گھڑی اورکیمرہ وغیرہ چھین لیے اورفرار ہوگئے۔علاقہ میں ڈکیتی اورراہزنی کی روز بروز بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں میں عدم تحفظ اورخوف وہراس پایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -