جڑانوالہ، بس کی موٹر سائیکل کوٹکر،5سالہ بچی جاں بحق
جڑانوالہ (نامہ نگار)نجی ملز کی بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں باپ کے ساتھ بیٹھی ہوئی5سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال میں منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔