جڑانوالہ،کرنٹ لگنے کے باعث 6 بچوں کی ماں جاں بحق

  جڑانوالہ،کرنٹ لگنے کے باعث 6 بچوں کی ماں جاں بحق

  

جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ فیسکو حکام کی لاپرواہی مکان کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی گیارہ ہزار کے وی کی ہائی وولیٹج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 6 بچوں کی ماں جاں بحق۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود جمشیدٹاون میں فیسکو حکام کی چشم پوشی کے باعث درجنوں مکانات کی چھتوں کے اوپر سے بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی ہائی وولیٹج تاریں گزرتی ہے گذشتہ روز شہناز بی بی اپنے مکان کی چھت پر گئی جہاں بجلی کی ہائی وولیٹج تاروں سے چھو جانے کے باعث جاں بحق ہو گئی متوفیہ 6 بچوں کی ماں تھی اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا خاتون کی ہلاکت پر ورثاء و اہل علاقہ نے بتایا کہ فیسکو حکام کو متعدد مرتبہ مکانوں کی چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی گیارہ ہزار کے وی کی ہائی وولیٹج تاریں تبدیل کرنے کے حوالہ سے درخواستیں گزاری جا چکی ہے جن پر عمل درآمد ایک سہانا خواب بن چکا ہے۔

فیسکو حکام فنڈز نہ ملنے کا بہانہ بنا کر ٹرخا دیئے ہیں قبل ازیں بھی متعدد افراد ہائی وولیٹج تاروں سے چھو جانے کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں لہذا حکام بالا ازخود نوٹس لیکر اصلاح احوال کریں۔

مزید :

علاقائی -