نادران سرکل لیسکو میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 40پکڑے گئے

نادران سرکل لیسکو میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 40پکڑے گئے

  

لاہور(خبرنگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر ایس ای ناردرن سرکل عامر یاسین کی نگرانی میں بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران 1574 مقامات پر چھاپے مار کر 40صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ ایس ای ناردرن سرکل عامر یاسین کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر رکھا گیا ہے جس میں ایکسیئن راوی روڈاحمد فراز سلیم کی نگرانی میں سپیشل ٹاسک فورس نے امین پارک، کریم پارک، شاہدرہ اور راوی روڈ کے علاقوں میں 200 سے زائد گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنز چیک کئے گئے ہیں جہاں شاہدرہ میں سب سے زیادہ بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ ایس ای ناردرن سرکل عامر یاسین کے مطابق بیگم کوٹ، بھاٹی گیٹ، شاد باغ، بلال گنج اور بند روڈ پر بجلی چوروں کے خلاف چھاپے مارے گئے ہیں جہاں 500 سے زائد صارفین کے کنکشن چیک کئے گئے ہیں جبکہ گلشن راوی، نواں کوٹ، ڈھولن وال، شیرا کوٹ کے علاقوں میں بھی بجلی چوروں کے خلاف سپیشل ٹاسک فورس نے چھاپے مارے گئے ہیں جہاں زیادہ تر گنجان آبادیوں میں ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئی۔ ایس ای عامر یاسین کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران 1574 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں جس میں 40 بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اور ان بجلی چوروں سے 80 ہزار سے زائد کے ڈیٹیکشن یونٹ چارج کئے گئے ہیں جبکہ 30 بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔ ایس ای عامر یاسین کے مطابق بجلی چوری میں سب سے زیادہ ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر ٹیمپرڈ کر کے بجلی کی چوری پکڑی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -