پی ٹی آئی کا ہر کارکن عمران خان کے مشن پرگامزن ہے، ناصر سلمان

پی ٹی آئی کا ہر کارکن عمران خان کے مشن پرگامزن ہے، ناصر سلمان

  

لاہور (پ ر)ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان نے والٹن روڈ پر لنگر خانے کا افتتاح کیا، لنگرخانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے احساسی جذبے کو آپی ٹی آئی کا ہر کارکن اپنا رہا ہے۔ لنگر خانے کا انتظام پی ٹی آئی کے کارکن چوہدری بلال دھول نے کیا ہے۔ بلال دھول کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انکے جذبہ انسانیت کو سراہتا ہو ں، معاش کی ترقی اسی میں ہے کہ پسے ہوئے طبقات کو ساتھ لے کر چلیں اوران کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں، معاشرے کے کمزور افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

، اللہ تعالیٰ جن افراد کو صاحب حیثیت بنایا ہے وہ اپنے معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے افراد کی بھرپور مدد کریں گے، اس کا اجراء وثواب دنیا اور آخرت میں ملے گا، افتتاحی تقریب میں حبیب سرور، رانا امان اللہ، محمد شبیربھٹی، راؤکاشف، محمد حسنین، حاشر خان سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -