حکومت معیشت کا پہیہ چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی، عدنان اصغر ہنجرا

حکومت معیشت کا پہیہ چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی، عدنان اصغر ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا،خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کا پہیہ چلانے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے بیروزگاری غربت اور مہنگائی نے غریبوں کے گھروں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، میاں نواز شریف نے مہنگائی کے جس جن کو بوتل میں قید کیا ہوا تھا وہ عمران خان کے حکومت میں آنے کے بعد بوتل سے باہر نکل آیا ہے جس نے پاکستان کی معیشت تباہ اور پاکستانی عوام کا جینا مشکل کردیا ہے آئے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اورعوام ہر قسم کی ریلیف سے محروم ہوچکے ہیں۔ الیکشن سے پہلے جو وعدے عوام سے ہوئے وہ صرف جھوٹ اور جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے عوام نے تو نئے پاکستان کے لئے ووٹ دئیے تھے مگر حکومت نے ملک کو ہی گروی رکھ دیا اور ملک کو دیوالیہ بنادیا جس کی عوام پرزور مذمت کرتے ہیں۔
نیب بلاوجہ اُوچھی حرکات کرکے اُپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوشش کررہی ہے مگر ایسا ممکن نہیں کیونکہ کارکن متحرک ہے اور وہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گے حکومت میاں برادران کی عوامی مقبولیت میں کمی نہیں کرسکتی وہ لوگوں کے دلوں پر آج بھی راج کرتے ہیں۔انشااللہ میاں نواز شریف جلد سرخرو ہو کر عوام میں آئے گے اور حکمرانوں کو اُن کی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔