کشمیری قوم کے بہادر شہید سپوت تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں

  کشمیری قوم کے بہادر شہید سپوت تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں

  

لاہور(سٹی رپورٹر) برانڈرتھ روڈ کے سینئر تاجر رہنما حاجی ملک محمد اسحاق نے مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حریت پسندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید برہان مظفر وانی جیسے کشمیر ی قوم کے بہادر سپوت ہمیشہ تاریخ کے ماتھے کا جھومر رہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حق آزادی کیلئے ہندو سامراج کے ظلم وستم کا سامنا کررہے ہیں۔ کشمیرپاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور انشااللہ وہ دن دو ر نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -