حکمران دو سال میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی، رانا تنویر

        حکمران دو سال میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی، رانا تنویر

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ نالائق حکمران دو سال کے دوران عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کر سکے۔ سوائے مہنگائی کے عوام کی بھلائی کے لیے ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔عمران خان کی قیادت میں مافیا کی حکومت ملک میں تباہی لے کر آئی ہے۔کمر توڑ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو مشکلات میں پھنسا دیا ہے۔ تبدیلی کے دعویداروں نے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ گرا کر انہیں پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -