اسلامی خزانے سے غیر مسلم عبادت گاہ کی تعمیر جائز نہیں، علامہ افضل حیدری

اسلامی خزانے سے غیر مسلم عبادت گاہ کی تعمیر جائز نہیں، علامہ افضل حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے۔جہاں آئین اور قانون کے مطابق اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ لیکن اسلامی مملکت کے قومی خزانے سے غیر مسلم عبادت گاہ کی تعمیر جائز نہیں۔ ہاں اقلیتیں خود اپنے خرچ پر اپنی عبادت گاہ کرنا چاہیں تو کسی کو اعتراض نہ ہوگا۔ حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے۔انہوں نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کو تمام مذاہب پر برتری حاصل ہے۔
، کیونکہ اسلام کی آمد کے ساتھ ہی سابقہ تمام شریعتیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ حضرت محمد ؐ آخری پیغمبر اور اسلام آخری دین ہے۔ خواجہ آصف کے نزدیک اگر تمام مذاہب برابر ہیں اور اسلام کو کسی مذہب پر فوقیت حاصل نہیں ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ خود کوئی دوسرا مذہب اختیار کر لیں۔ اسلامی معاملات کی غلط تشریح نہ کریں