اپوزیشن کی ”حکومت گراؤ“ مہم کامیاب نہیں ہو گی،ڈاکٹر شاہد صد یق

  اپوزیشن کی ”حکومت گراؤ“ مہم کامیاب نہیں ہو گی،ڈاکٹر شاہد صد یق

  

لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کرپشن بچاؤ پار ٹی کی ”حکومت گراؤ“ مہم کامیاب نہیں ہو گی۔بلاول بھٹوزرداری دوسروں پر بلاجواز تنقید کرنے کی بجائے سندھ کی عوام کیلئے کچھ کر کے دکھائیں۔ ملک میں اب کرپشن اور ذاتی مفادات کے بیانیے کو کوئی پذیرائی نہیں مل رہی۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے شفافیت کا بول بالا کر کے پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کے سیاست کو مشکل بنادیا ہے۔

، کر پٹ ما فیا کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک بھی تجویز پیش نہیں کرتی اور صرف چھوڑ دو باہر جانے دو کا ورد کیا جاتاہے۔ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے 10برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا،سرکاری خزانے کو لوٹا گیا اورہر ادارے میں کرپشن کی گئی۔قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -