جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں کا میر شکیل الرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں کا میر شکیل الرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر ...

  

لاہور (پ ر)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری، سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ،نائب امراء ذکر اللہ مجاہد، سردار ظفر حسین خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نصرا للہ گورائیہ، محبوب الزمان بٹ،سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق نے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن (مرحوم) کی صاحبزادی اور جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -