عوام کی دولت لوٹنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا پڑیگا: اعجاز چودھری

عوام کی دولت لوٹنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا پڑیگا: اعجاز چودھری

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی دیانتدار قیادت عوام کے لئے امید کی کرن ہے، کرپٹ اور بربادی ٹولے کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، عوام کی دولت لوٹنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا،چلے ہوئے کارتوسوں کی اے پی سی اپنا صرف سیشن ہے، کورونا کے پھیلاؤکو روکنا ہم سب کی اجتماعی احتیاط میں ہے، عیدالضحیٰ کے موقع پر عوام سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراء ہوں، سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں، پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم کے مثالی اقدامات سے کورونا وائرس زیادہ پھیلنے سے رکااور سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی بھی موثر ثابت ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی رہنماء آصف جٹ اور کوآرڈی نیٹر این اے 133 آفتاب افگن سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ کرپٹ ٹولے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اداروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھا گئے۔

،تحریک انصاف کی حکومت تمام چیلنجز کے باوجود عوام کی خدمت کرنے مصروف عمل ہے، سازشی ٹولے کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی، فسادی اور بربادی ٹولے کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے اور عوام ان کی اصلیت بھی جان چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -