اللہ نے پاکستان کو کورونا کے بڑے نقصان سے بچایا،قاری زوار بہادر

اللہ نے پاکستان کو کورونا کے بڑے نقصان سے بچایا،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام علماء و مشائخ محقق ا لعصرمفتی محمد خان قادری، مولاناغلام محمدسیالوی،پیر سید محمدفاروق القادری،مفتی عبدالحلیم ہزاروی، مولانا عبدالتواب صدیقی،پیر طریقت محمد کبیر علی شاہ چورہ شریف،مولانا تاجور نعیمی،ڈاکٹرمحفوظ الرحمن نعیمی، قاری محمد اسحاق سعیدی،تحریک نظام مصطفےٰ کے سپاہی ماسٹر غلام محمد،نور احمد صدیقی اور کورونا سے شہادت پانے والوں کے لئے ایصال ثواب اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تعزیتی سیمینار جامعہ المرکزالاسلامی مین والٹن روڈ پر منعقد ہوا۔سیمینارمیں جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر، حافظ نصیر احمد نورانی،صاحبزادہ محمد فاروق قادری،مفتی تصدق حسین،مولانا سلیم اعوان،رشید احمدرضوی،محمد ارشد مہر،مفتی محمد جمیل رضوی،مولانا شبیر حسین فریدی و دیگر نے شرکت کی۔
علامہ قاری محمد زوار بہادر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وباء کی لپیٹ میں ہے مگر وطن عزیز پاکستان پر اللہ رب العزت کا خاص کرم ہے دنیا بھر میں کورونا نے جس قدر تباہی مچائی اور پاکستان سے متعلق جو اندازے لگائے وہ بالکل غلط ثابت ہوئے اور رسول اکرم ﷺ کے طفیل ہمارے ملک وقوم پر خصوصی کرم فرمایا پاکستان کو کو کسی بڑے نقصان سے بچایا۔ مگر انہی مہینوں میں پاکستان میں بڑے بڑے عظیم علماء و مشائخ کا دنیا سے اٹھ جانا امت کا بڑا نقصان ہے۔ اللہ پاک رسول اکرم ﷺکے طفیل ان علماء ومشائخ اور کورونا سے شہادت پانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ان بزرگوں نے زندگی بھر نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفےٰﷺ کے جدو جہد کی وطن عزیز میں تحفظ ناموس رسالت، تحریک ختم نبوت اور ملک میں اسلام کی آبیاری کے لئے خدمات سر انجام دیں۔