تعمیراتی شعبہ کی ترقی سے روز گار کے مواقع پیدا ہونگے،رانا عارف مشتاق

    تعمیراتی شعبہ کی ترقی سے روز گار کے مواقع پیدا ہونگے،رانا عارف مشتاق

  

لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف شالامارٹاؤن کے جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق نے کہاکہ وزیراعظم نے بے گھر افراد کو گھرفراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ تعمیراتی شعبہ ترقی کرے گا تو روز گار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے لاکھوں بے روزگاروں کو روزگار فراہم ہوگا، کنسٹریکشن انڈسٹری میں ایک نیا انقلاب آئے گا، انہوں نے کہاکہ کنسٹرکشن سے جڑے تمام شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، وزیراعظم کے ان اقدامات سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو بے پناہ فائدہ ہوگا، وزیراعظم عمران خا ن نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، فسادی اور بربادی ٹولے کے منہ بن ہو گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -