اسلامی مملکت کولبرل یاسیکولرنہیں بننے دینگے،علامہ ممتازاعوان
لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے رہنماؤں علامہ محمدممتازاعوان،مولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری، حافظ شعیب الرحمن،مولانامحمداسلم ندیم،حافظ نیاز احمدبنگلانی،قاری محمدحنیف حقانی،پیرطارق محمود نقشبندی،حافظ افتخار احمد فخر،قاری محمدمنسوب رحیمی اورعلامہ وقاص حیدرنے کہاہے کہ پاکستان ایک خالصتاً اسلامی ونظریاتی مملکت اسے لبرل یاسیکولرہرگزنہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت بنتے ہی یہودی وقادیانی لابی ملک کے اسلامی تشخص کومٹانے کی سازشوں میں مصروف کارہوگئی ہے۔
جوملکی سلامتی پرنہ صرف ملک دشمنوں کاحملہ ہے بلکہ تمام اسلام پسنداورمحب وطن قوتوں کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔نیزان رہنماؤں نے ن لیگی قیادت سے اسلام مخالف بیانات پرخواجہ آصف کیخلاف سخت کارروائی کرنے اورایسے گندے عناصر کوپارٹی سے نکالنے کامطالبہ کیا۔