حکومت نے کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے ٹھو س اقدامات کئے،کامران عباس

حکومت نے کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے ٹھو س اقدامات کئے،کامران عباس

  

لاہور (پ ر) پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر چوہدری کامران عباس نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کا تعلیمی اداروں کا کھولنا خوش آئند بات ہے، کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت نے ٹھو س اقدامات کئے ہیں، عوام کی ذمہ داری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، بچوں کو سکول بھیجتے وقت والدین تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ محرم الحرام اور عیدکے اجتماعات کے وقت عوام سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچائیں۔ مشکل وقت میں اپنے ارد گرد کمزور افراد کا خاص خیال رکھیں اور ہر ممکن مدد کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -