ضلعی چیئرمین زکوٰ وعشر شبیر سیال کی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے والدہ کی وفات پر تعزیت

  ضلعی چیئرمین زکوٰ وعشر شبیر سیال کی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے والدہ ...

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے نائب صد ر و چیئرمین زکوۃ وعشر ڈسٹرکٹ لاہور شبیرسیال نے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاء کی۔شبیرسیال سے شفقت محمود کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مثالی اقدامات کئے جس کو دنیا بھر میں سراہ اجا رہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے، سازشی ٹولے کو ہرمحاذپر منہ کی کھانی پڑے گی، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کی خدمت کرنے میں دن رات مصروف ہیں، عمران خان پر عوام کو اعتماد ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -