حکومت کا فوکس عوام نہیں سیاسی مخالفین کی کردارکشی ہے،رانا مقبول احمد جاوید

  حکومت کا فوکس عوام نہیں سیاسی مخالفین کی کردارکشی ہے،رانا مقبول احمد جاوید

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل فیروزوالہ کے رہنمار انامقبول احمد جاوید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا فوکس بھی عوام نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کی کردار کشی ہے۔ عمران خان سمیت تمام وزراء اور مشیر اسی کام پر لگے ہیں ایک طرف پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی محاذ گرم کرکے سازشیں کی جارہی ہیں تو دوسری طرف دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس سے عوام کا براحال ہے اور مافیاز اس صورت حال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے ورنہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوپایا ہے نہ آئندہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا عوام کی آٹا تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے فلور ملزآج 20کلو کا تھیلا 1100روپے میں فروخت کررہی ہیں، حکومت کی رٹ موجود ہے نہ حکمرانوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرسکیں ہر جگہ فیلڈ میں حکمران ناکام ہیں ان سے چھٹکارا ناگزیر ہے اس کے بغیر حالات درست نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے فلور ملز مالکان کو سرکاری گوداموں سے1470 روپے من کے حساب سے گندم کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔ فلور ملز مالکان اور پنجاب حکومت کے درمیان جو سمجھوتہ طے پایا اس کے مطابق20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت860روپے مقرر ہوئی مگر گراں فروش اب بھی دھڑلے سے مال کمارہے ہیں اورپنجاب حکومت ان پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے ان کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -