یوای ٹی کا بین الاقوامی پیکیجنگ ڈیزائن مقابلہ جات میں نمایاں اعزاز

      یوای ٹی کا بین الاقوامی پیکیجنگ ڈیزائن مقابلہ جات میں نمایاں اعزاز

  

لاہور(سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور، شعبہ پروڈکٹ اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن (پی آئی ڈی) کے طلباء نے بین الاقوامی پیکیجنگ ڈیزائن مقابلہ جات میں چار ایوارڈز حاصل کرلیے۔یہ مقابلہ جات ''اسٹوڈنٹ سٹارپیک پیکیجنگ انوویشن ایوارڈ "کے نام سے معروف ہیں۔24جون کو یوکے میں منعقدہونے والے ان مقابلوں میں طلبا کو چیلنج کیا گیا کہ وہ برانڈ کی معروف ایف ایم سی جی کمپنیوں، ڈیزائن ایجنسیوں اور مینوفیکچررز کو درپیش مسائل کے حل پیش کریں۔ بے شک یو ای ٹی کے طلبانے ہمیشہ سے ہی تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ یہ طلباء یو ای ٹی کافخر ہیں۔رواں سال پوری دنیا سے 20 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے 175 سے زائدطلباء نے حصہ لیا۔پی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے چھٹے سمسٹر کے طلباء نے درج ذیل ایوارڈز جیت لئے۔سمیع اللہ صائم نے بریف بی، لگژری خوشبو پیک میں گولڈ اور اسپانسر ایوارڈ جیتا،محمد احمر اسلم نے بریف ای، ای کامرس پیک میں گولڈ اینڈ اسپانسر ایوارڈ جیتا،زہرہ وسیم نے بریف جی، پلاسٹک ان پیپر میں سلور ایوارڈ جیتاجبکہ علی طاہر نے بریف ایف: ٹیسکو بیک ٹو اسکول پیپسی ڈسپلے میں کانسی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

طلباء نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انکی یہ کامیابی چیئرپرسن پی آئی ڈی پروفیسر ڈاکٹر صباحت عالمگیر، محترمہ انعم شمشاد اور محترمہ عائشہ حمید کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -