کورونا کیخلاف حکومت کی حکمت عملی موثر ثابت ہوئی
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈکے پیٹرن انچیف ثاقب ملک نے کہا ہے کہ کورونا وباکے خلاف وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکمت عملی نہایت موثر اور دانشمندانہ ہے۔ کاروباری معاملات زندگی کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ چلاکر حکومت نے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ عالمی ادارے اور ترقی یافتہ ممالک وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔ حکومت نے ملک کے غریب، مزدور، عام آدمی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کر کے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔