اعلیٰ حکام جاوید ہا شمی کی پر یس کانفرنس کا نو ٹس لیں،شفیق ر ضا قادری

اعلیٰ حکام جاوید ہا شمی کی پر یس کانفرنس کا نو ٹس لیں،شفیق ر ضا قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ جاوید ہا شمی کی پر یس کانفر نس کااعلی حکام نو ٹس لیں، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے ذریعے نام نہاد سیا ستدان مخدوم جاوید ہاشمی غداری کے مرتکب ہوئے،باغی کی شکل میں جاوید ہاشمی حقیقتا داغی ہے ان کے عزائم کسی خاص جماعت کی ترجمانی کرتے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں اعلی عدلیہ کے بارے میں انتہائی نا مناسب الفاظ ادا کئے گئے ہیں۔

سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا مورال نیچے لانے کی کوشش کی گئی،قوم کا مطالبہ ہے اعلی عدلیہ جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے۔
انہو ں نے کہاکہ ملکی سلامتی،ریاستی اداروں کیخلاف شر انگیز پریس کانفرنس پر جاوید ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی اور قومی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے۔ جاوید ہاشمی کیخلاف ملک دشمنی پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔