بھارت،کورونا ٹیسٹ کیلئے جمع سیکڑوں سیمپل بارش کے پانی میں بہہ گئے

بھارت،کورونا ٹیسٹ کیلئے جمع سیکڑوں سیمپل بارش کے پانی میں بہہ گئے

  

بہار(آن لائن) بھارتی ریاست بہار کے ایک ہسپتال میں کو وِڈ 19 کے ٹیسٹ کیلئے جمع کیے گئے سیکڑوں سیمپلز بارش کے پانی میں بہہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے ضلع آرا میں صدر ہسپتال میں بارش کی وجہ سے پانی بھرنے کے باعث کرونا کی جانچ کے لیے جمع شدہ سیکڑوں سیمپل ضائع ہو گئے۔ ہسپتال میں موجود تقریباً 300 سیمپلز 5 اور 6 جولائی کو لائے گئے تھے، تاہم ضلع میں لگاتار بارشوں کے باعث صدرہسپتال میں پانی بھر گیا تھا، ہسپتال انتظامیہ نے سیمپلز کی حفاظت کی خاطر انھیں آئس باکس میں رکھ دیا تھا۔بارش کی وجہ سے ہسپتال کے اندر میڈیکل، سرجیکل وارڈ اور او پی ڈی کے سامنے ایک فٹ پانی کھڑا ہو گیا تھا، جسے پمپ لگا کر باہر نکالا گیا، تاہم پانی نکالے جانے کے بعد معلوم ہوا کو وِڈ نائنٹین کے لیے لائے گئے سیمپل پانی میں بہہ چکے ہیں۔

بارشی پانی

مزید :

صفحہ آخر -