ہنجروال میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ ایک نوجوان قتل، دوسراشدید زخمی

  ہنجروال میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ ایک نوجوان قتل، دوسراشدید زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر+خبر نگار) ہنجروال کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 30سالہ نوجوان ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ ہنجروال کے علاقے نیاز بیگ کے قریب مقتول 30سالہ طیب علی کا محلے دار اسلم علی کیساتھ معمولی جھگڑا ہوا۔جس پرطیب علی سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں 30 سالہ طیب جناح ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جبکہ زخمی فرقان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے ہلاک ہونیوالے نوجوان طیب کی لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان اسلم وغیرہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

نوجوان قتل

مزید :

صفحہ آخر -