راولپنڈی میں دوبچوں کوبداخلاقی کا نشانہ بنانیوالا مدرسے کا معلّم گرفتار

  راولپنڈی میں دوبچوں کوبداخلاقی کا نشانہ بنانیوالا مدرسے کا معلّم گرفتار

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ نصیر آباد کے علاقے مسکین آباد کے جامعہ میں زیر تعلیم دو بچوں کوبداخلاقی کا نشانہ بنا نیوالے معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے ماموں نے بتایا کہ اس کا بارہ سالہ بھانجا (ح،ع) مسکین آباد کے مقامی مدرسے میں قاری غازی حمید احمد کے پاس حفظ کررہا تھا۔ بچے نے بڑے بھائی کو روتے ہوئے بتایا کہ قاری حمید نے اسے بد اخلاقی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ قاری غازی حمید اس سے قبل بھی دس سالہ بچے (م، الف)کو متعدد مرتبہ بداخلاقی کا نشانہ بنا چکا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق دونوں بچوں کا طبی معائنہ کرواکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا اور بعدازاں چھا پہ مارکر ملزم قاری غازی حمید کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے طبی معائنے اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔

معلم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -