سرکلر ریلوے بحال کرنے کے اقدامات، آزمائشی طور پر ٹرین چلانے کا فیصلہ

    سرکلر ریلوے بحال کرنے کے اقدامات، آزمائشی طور پر ٹرین چلانے کا فیصلہ

  

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے بحال کر نے کیلئے کراچی انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کے سی آر منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رکاوٹیں دور کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیااور اس سلسلہ میں ضروری فیصلے کئے گئے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز ارشد سلام خٹک نے کمشنر کو کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پر عملدرآمد کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کے سی آر کے 44 کلومیٹر روٹ پر فینسنگ کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ٹنڈرز بھی طلب کر لئے گئے ہیں اگلے ہفتہ فینسنگ کی تنصیب و تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔اجلاس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز ارشد سلام خٹک، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اسداللہ خان چیف انجینئرپاکستان ریلویز امیرعلی داؤدپوتہ، ڈی آئی جی سیکورٹی مقصود احمد، محکمہ منصوبہ بندی حکومت سندھ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ،ضلعی بلدیات، بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی بلدیہ عظمی کراچی اور جنوبی، شرقی اور غربی اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور سنیئر پولیس افسران شر کت کی۔

کمشنر کراچی

مزید :

صفحہ آخر -