پنجاب کے 22اضلاع میں 26لاکھ 14ہزار ایکڑ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا

  پنجاب کے 22اضلاع میں 26لاکھ 14ہزار ایکڑ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا

  

لاہور(این این آئی)ملک کے 22متاثرہ اضلاع میں 26لاکھ 14ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر ٹڈی دل کے خاتمے کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔انسداد ٹڈی دل کے قومی مرکز کے مطابق اس کارروائی کے دوران فضائی سپرے سمیت غیرروایتی طریقے بھی استعمال کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد ٹڈی دل پر موثر انداز میں قابو پانا ہے۔قومی مرکز نے کہا کہ قومی تحفظ خوراک کی وزارت،زراعت کے صوبائی محکمے اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیمیں مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے جامع جائزہ لے رہی ہیں اور اب تک 40ہزار 999مربع کلومیٹر رقبے کا سروے کیا گیا ہے۔

ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -