گیس چوری کے39کنیکشنز پکڑ کر21کروڑ ریکوری کرلی،سوئی نادرن
لاہور (خبر نگار)سوئی نادرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔سوئی گیس حکام کے مطابق لاہور ریجن میں ایس این جی پی ایل صارفین کی تعداد 11لاکھ 64ہزار 440ہوگئی ہے۔ لاہور ریجن میں سوئی گیس چوری کے 2769کیسز پکڑے گئے۔ سال بھر میں 21کروڑ روپے گیس چوروں سے ریکوری ہوئی۔ صارفین کی جانب سے لگائے گئے 84جعلی میٹر قبضے میں لئے گئے۔ سوئی گیس کی مین پائپ لائن کی مدد سے گیس چوری کرتے ہوئے 39کنیکشنز پکڑے گئے۔گھریلو کنیکشنز کا کمرشل استعمال کرنے والے 381 کنیکشنز پکڑے۔ کمپریسر کی مدد سے گیس چوری کرنے والے 1854کنیکشنز پکڑے۔ لاہور ریجن میں گیس سپلائی بہتر کرنے کیلئے 54 کلومیٹر پائپ لائن کو تبدیل کیا گیا۔ لاہور ریجن میں رواں سال چالیس ہزار نئے کنیکشنز لگانے کا ہدف مقرر ہے۔
سوئی نادرن