تعلیمی اداروں کی بندش تک فیسوں میں 20فیصد رعایت برقرار رہے گی، مراد راس

تعلیمی اداروں کی بندش تک فیسوں میں 20فیصد رعایت برقرار رہے گی، مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث جب تک سکول بند ہیں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت برقرار رہے گی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کا سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے اعلان کے بعد فیسوں میں کمی کے حوالے سے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ کے ذریعے کہنا تھا جب تک کورونا کے باعث سکول بند ہیں، پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصدرعایت برقرار رہے گی۔وبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مزید کہا کہ فیسوں میں کمی نہ کرنے پر والدین متعلقہ ضلع کے سی ای او ایجوکیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی شکایات میں سے 95 فیصد حل کی جا چکی ہیں۔
مراد راس

مزید :

صفحہ آخر -