حیدرآباد،کورونا میں مبتلا لیڈی ڈاکٹر کا بچی کو جنم دینے کے 4 گھنٹے بعد انتقال

    حیدرآباد،کورونا میں مبتلا لیڈی ڈاکٹر کا بچی کو جنم دینے کے 4 گھنٹے بعد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 حیدرآباد (آئی این پی) حیدرآباد میں کورونا وائرس میں مبتلا لیڈی ڈاکٹر بچی کو جنم دینے کے 4 گھنٹے بعد انتقال کرگئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر ارم ظہیر کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت تھی، زچگی سے قبل لیاقت یونیورسٹی کی ایک لیڈی ڈاکٹر نے کورونا کیس مثبت ہونے کے باعث زچگی کا کیس لینے سے انکار کردیا تھا۔ بعدازاں حاملہ لیڈی ڈاکٹر ارم ظہیر کو لطیف آباد ہلال احمر اسپتال لایا گیا جہاں آپریشن کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے بچی کو جنم دیا تاہم زچگی کے بعد لیڈی ڈاکٹر ارم کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ 4 گھنٹے بعد آکسیجن ملنے کے باوجود انتقال کرگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے خاتون کی ایس او پیز کے تحت تدفین کردی گئی۔
لیڈی ڈاکٹرانتقال

مزید :

صفحہ آخر -