افغانستان میں بم دھماکے، خواتین، بچوں سمیت 6افراد جاں بحق، 8زخمی

افغانستان میں بم دھماکے، خواتین، بچوں سمیت 6افراد جاں بحق، 8زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)افغانستان کے مشرقی صوبے میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت چھ شہری جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان وحید اللہ نے بتایا کہ ضلع جاگاتو میں گاڑی مسافروں کو لے کر منزل کی طرف جارہی تھی کہ روڈ پر نصب بم سے ٹکرا گئی اور دھماکے میں آٹھ شہری زخمی بھی ہوگئے۔ تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔گزشتہ روز اسی صوبے میں طالبان کے ایک حملے میں سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے ضلع ڈیاک میں پولیس سربراہ اور ان کے دو محافظوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔افغان چیک پوسٹ کے معائنے کے دوران حملہ ہوا۔اس کے علاوہ وزارت دفاع نے کہا کہ افغان فوجیوں نے مشرقی صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں فوجی چوکیوں پرطالبان کے حملوں کو پسپا کردیا۔بیان میں کہا گیا کہ حملے میں کم از کم 8 طالبان ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب طالبان نے افغان فوجیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے گھروں اور اہلخانہ کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔اس ضمن میں کابل نے طالبان پر الزام لگایا کہ وہ عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں تیزی لائے ہیں
غزنی دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -