قوم کو دلدل میں ڈالنے والے آج ہم سے سوال کر رہے ہیں،شہباز گل
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاؤن خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم کو دلدل میں ڈالنے والے آج ہم سے سوال کر رہے ہیں 2سال میں معیشت کو درست سمت لے جا نے پر استعفیٰ مانگا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ کر نٹ اکاؤنٹ خسارہ مثبت کر نے کی پا داش میں عمران خان مستعفیٰ ہو ں؟ یہ کہا ں کا انصاف ہے 5ہزار ارب روپے ملک کا قرض واپس کرنے پر ہم سے استعفٰا مانگا جا رہا ہے قوم کو قرضوں کی دلدل میں ڈالنے والے آج ہم سے سوال کر رہے ہیں کو رونا وبا کے باوجوبرآمدات میں اضافے پر مریم اورنگزیب کو رنج ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 2سال میں معیشت کو درست سمت لے جا نے پر اور ملکی برآمدات بڑھانے پر استعفیٰ ما نگا جا رہے۔
شہباز گل