موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی، راناثنا اللہ

  موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی، راناثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ/جوئیانوالہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ خاں ایم این اے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اب یہ ملک و قوم کیلئے اب مزید نقصان کا سبب بن سکتی ہے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت سے نجات کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے جس کیلئے اپوزیشن کی اے پی سی بھی جلد طلب کی جارہی ہے ملک بحرانوں مسائل و مشکلات سے دوچار ہے ملکی معیشت تباہ حال ہے، ملک کی سرحدیں غیر محفوظ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نواز لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسابق ایم پی اے رانا محمد ارشد اور دیگر موجود تھے، رانا ثناء اللہ خاں ایم پی اے نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی وبے روزگاری اور کرپشن و کمیشن سے حکومت کی گڈ گورننس کے دعوؤں کا بھی پول کھل گیا ہے، وزیر اعظم اپوزیشن کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈہ کو کچلنے کا کام کررہا ہے، نااہل اور نالائق حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہوچکا ہے اور بہت جلد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ ہو جائے گا جس کیلئے اے پی سی بھی طلب کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہے اور اس پر نواز لیگ میں کوئی گروپ بندی نہ ہے سب نواز شریف کی ہی قیادت کو فالو کررہے ہیں بعدازاں انہوں نے نواز لیگ کے سٹی صدر میاں منور اقبال کی اقامت گاہ پر کھانا کھایا اور وہاں پر کارکنوں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر میاں رفاقت علی، میاں عثمان انور، محمد حسیب انصاری، میاں اعجاز احمد، میاں امجد لطیف سمیت دیگر موجود تھے۔
رانا ثنا

مزید :

صفحہ آخر -