بلوچستان کی وفاقی ملازمتوں میں 6فیصد کوٹہ عوام کو نہیں مل رہا،مصطفی کمال

        بلوچستان کی وفاقی ملازمتوں میں 6فیصد کوٹہ عوام کو نہیں مل رہا،مصطفی ...

  

کوئٹہ(آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان پہلے سے ہی محرومیوں کا شکار ہے جو چند ایک نوکریاں مل رہی تھی اس پر بھی جعلی ڈومیسائل بنا کر بلوچستان کی عوام کواس سے محروم کر دیاگیا ریاست فوری طور پر بلوچستان کے ڈومیسائل سے متعلق مسئلہ حل کر کے جعلی ڈومیسائل سے ملازمت حاصل کرنے والوں کو برخاست کر کے بلوچستان کی عوام کو نوکریاں فراہم کریں سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سید مصطفی کمال نے بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات اور رپورٹس آرہی ہیں کہ بلوچستان میں دوسرے صوبوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں جعلی ڈومیسائل بنوائے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کی وفاقی ملازمتوں میں 6فیصد کا کوٹہ بھی بلوچستانی عوام کو نہیں مل رہایہ بہت بڑا ظلم ہے ویسے بھی بلوچستان محرومیوں کاشکار ہے۔

مصطفی کمال

مزید :

صفحہ آخر -